• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان میں زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ جاپان کے نوتو ریجن میں آیا۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے خصوصاً 2 سے 3 دن کے دوران 7 شدت کے زلزلوں کے لیے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آگ لگنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق نوتو ریجن میں سونامی کے باعث لہریں 5 میٹر تک بلند ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق اشی کاوا، نیگاتا، تویوما صوبوں کے ساحلی ریجن کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جاپان کے صوبے اشیکاوا کی بندرگاہ پر 1.2 میٹر بلند سونامی لہر ریکارڈ کی گئی۔

جاپانی الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے باعث 36 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

جاپان میں زلزلے کے مرکز کے اردگرد کی کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئیں اور نوتو ریجن کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔

ترجمان جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جنوبی کوریائی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق جاپان زلزلے کے بعد جنوبی کوریا کے مشرقی صوبے میں سمندرکی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

دوسری جانب جاپان میں زلزلے کے بعد روس کے مشرق بعید کے شہروں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے ولادیوستوک، ناخودکا شہروں میں سونامی کی وارننگ جاری کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید