• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا ہے۔

یہ تبادلے 1988ء اور 1991ء میں کیے گئے معاہدوں کی روشنی میں کیے گئے۔

پاکستان کی جانب سے 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو دی گئی۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو 418 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا مکمل کرنے والے پاکستانیوں کو فوری رہا کر دے۔

قومی خبریں سے مزید