• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان یونس میں اسرائیلی ٹینک کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، القسام بریگیڈ

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیل کے انسانیت دشمن مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے والی فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی ٹینک کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ 

القسام بریگیڈ کے مطابق خان یونس میں ایک گھر میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

القسام بریگیڈ کے مطابق خان یونس میں اینٹی پرسنل میزائلوں سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے گئے۔ 

القسام بریگیڈ نے کہا کہ خان یونس کی ایک سرنگ میں اسرائیلی فوجی بوبی ٹریپ کی زد میں آئے۔ 

القسام بریگیڈ کے مطابق بریج کیمپ میں اسرائیلی فوجی اسنائپر کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ غزہ شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو شیلنگ سے تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب غزہ میں نئے سال پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی۔ جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں اور پر اسرائیلی طیاروں کے حملے جاری رہے، 24 گھنٹوں میں 180 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں سارا سال جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دے دی، خان یونس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔

حماس نے کئی اسرائیلی فوجی مار دیے، غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 29 اسرائیلی فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے، اسرائیلی فوج نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید