مسجد اقصیٰ کے سابق امام اور فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔
فلسطینی خبر ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق شیخ یوسف سلامہ اتوار کی صبح وسطیٰ غزہ میں المغازی مہاجر کیمپ میں اپنے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں شیخ یوسف سلامہ کی فیملی کے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
شیخ یوسف سلامہ 1964ء میں المغازی مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے تھے اور اصل میں ان کی فیملی کا تعلق بیت تیما کے قصبے سے تھا جہاں سے 1948ء میں ان کی فیملی بے گھر ہو گئی تھی۔
وہ کئی بڑے عہدوں پر فائز رہے جن میں مذہبی امور کی وزارت اور غزہ میں الازہر انسٹی ٹیوٹ میں اکیڈمک کونسل کے سیکرٹری کا عہدہ شامل ہیں۔
شیخ یوسف سلامہ ان عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ اکثر مسجد اقصیٰ میں تبلیغ اور امامت بھی کیا کرتے تھے۔
انہوں نے پوری دنیا اور خاص طور پر جنوبی ایشیاء کے اسلامی اسکالرز کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے۔