• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کی سیٹ سے پھردوبارہ پرانے امیدوار حصہ لے رہے ہیں

سیالکوٹ( جنید آفتاب  ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 21 جولائی کوہونے والے انتخابات میں سیالکوٹ کی سیٹ سے  پھردوبارہ پرانے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیالکوٹ کے حلقہ ایل اے 32جموں تھری میں21 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں  پیپلز پارٹی کی طرف سے چوہدری  شوکت وزیر علی،  مسلم لیگ کی طرف سے سابق ایم ایل اے محمد اسحاق جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے سابق وزیر ٹرانسپورٹ حامد رضا حصہ لے رہے ہیں تمام  امیدوار پہلے  بھی نہ صرف انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں بلکہ جیت بھی چکے ہیں۔ 
تازہ ترین