شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) حافظ آباد روڈ پر پل موٹروے کے قریب گا ڑی تیز رفتاری کی بنا پر آگے جانے والی موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 18سالہ لڑکا شہروز ملک جاں بحق اور اس کے 2 سا تھی تنویر احمد اور نوید احمد شدید زخمی ہوگئے جن کو سول ہستپال پہنچا دیا گیا ہے موٹرسائیکل سوار تینوں افراد عید کی خریداری کے لئے شہر آ رہے تھے متوفی گائوں کریکے مینارہ کے محنت کش محمد آصف ملک کا بیٹا تھا۔