مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات مقامی ہوٹل میں ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سیاسی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں میں سیاسی استحکام اور رواداری قائم رکھنے پر بھی اتفاق پایا گیا۔
ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنی قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرے کو دیے۔