• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے 9 بینڈ باجے والوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رحیم یار خان میں اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی کارروائی کے نتیجے میں ڈاکوؤں کی شادی کی تقریب میں کچے جانے والے بینڈ باجہ گروپ کو اغواء کاروں سے بچا لیا گیا۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے مطابق اغواء کار ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب کا جھانسہ دے کر سنی براس بینڈ گروپ کو کچے کے علاقے میں بلایا تھا۔

ہنی ٹریپ سیل نے صادق آباد سے 9 افراد پر مشتمل بینڈ کو سندھ پنجاب سرحد پر وین سمیت روک کر اغواء کاروں سے بچا لیا۔

اس سے قبل بھی ڈاکوؤں نے 9 ڈھولچیوں کو جھانسہ دے کر اغواء کیا تھا، جنہیں پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا گیا تھا۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بتایا ہے کہ اب تک ملک بھر سے 251 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید