• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس نے’سالار‘ کے دوسرے حصے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پربھاس نے کہا کہ میں اس بات سے واقف ہوں کہ مداحوں کی بڑی تعداد فلم کے اگلے حصے کا انتظار کررہی ہے۔

پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم سالار کے پہلے حصے نے دنیا بھر میں 650 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

باکس آفس پر بلاک بسٹر رہنے والی سالار دراصل شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ساتھ کرسمس کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کی فلم کے ساتھ کلیش کے باوجود سالار نے شاندار بزنس کیا، جس کے دوسرے حصے کے لیے مداحوں نے انتظار شروع کردیا۔

پربھاس نے تازہ انٹرویو میں اشارہ دیا کہ فلم 2024ء کے منصوبوں میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ کہانی پہلے سے ہی تیار ہے اور ہم شوٹنگ جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے مداح فلم کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، ہم جلد ہی سالار 2 کی تفصیلات فلم بینوں کو بتادیں گے۔

پربھاس نے یہ بھی کہا کہ میرا واحد مقصد یہ ہے میں دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم عوام کےلیے بنائی گئی، جس کا اگلا حصہ اور بھی متاثر کن ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید