• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیرِ خارجہ نے سفیروں کی کانفرنس کا افتتاح کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفیروں کی کانفرنس کا افتتاح کر دیا۔

کانفرنس آج سے 6 جنوری تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے خارجہ پالیسی، عالمی و علاقائی معاملات پر بات چیت کے تسلسل پر زور دیا۔

دوسری جانب وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفیر مدعو کیے گئے ہیں، وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس ملکی خارجہ پالیسی پر مختلف خطوں، ممالک و دنیا سے دو طرفہ تعلقات پر غور کے بعد تجاویز دے گی، پاکستانی سفیروں کی کانفرنس پاکستانی خارجہ پالیسی کے حوالے سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کانفرنس میں خطے اور دنیا کے تازہ ترین حالات کو مدِ نظر رکھ کر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید