• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کی سونو اب کہاں ہے؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور بھارتی ٹی وی شو ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی سونو بھیڈے یعنی چائلڈ آرٹسٹ جھیل مہتا اب کہاں ہیں؟

اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں اداکارہ جھیل مہتا اب کہاں ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پوسٹ شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کا بتایا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی کیونکہ انہیں خوابوں کا شہزادہ مل گیا جس نے ان کے خوابوں میں حقیقت کے رنگ بھر دیئے۔

اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے بوائے فرینڈ نے انہیں خوبصورت انداز میں پروپوز کیا اور شادی کے لیے پوچھا، جس پر اداکارہ نے ہامی بھرتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی پہن لی۔

انسٹاگرام پر مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ کوئی مل گیا، میرا دل گیا، اس کے ساتھ انہوں نے 'لو آج کل' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ٹپو یعنی اداکار بھاویہ گاندھی نے ساتھی اداکارہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سرخ دل والا ایموجی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ جھیل مہتا نے مقبول ٹی وی سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے کردار آتمارام تکارام بھیڈے اور مادھوی کی بیٹی سونو آتمارام بھیڈے کا کردار ادا کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید