چین میں لوگوں کی جانب سے پالتو جانوروں کو پالنے اور پھر انکے کان کارٹون چوہے کا افسانوی کردار مکی ماؤس جیسے کروانے کی کوشش میں جانوروں کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔
کتوں اور بلیوں کے نوکیلے کان ہوتے ہیں، لیکن چین میں ایک ایسا ٹرینڈ چل گیا ہے جو ان جانوروں کی حالت اور انکی صحت کو نظرانداز کرکے کانوں کو مکی ماؤس کی طرح گول کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانوں کے اس انداز کو مکی ایئرز کہا جارہا ہے، پالتو کتوں اور بلیوں کے کانوں اس شکل میں ترتیب دینے کےلیے کاسمیٹک سرجری کروانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔
جانوروں کی صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان جانوروں کی تصاویر سامنے آنے پر لوگوں نے حکام سے مکی ایئرز پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جانور بے زبان ہے اور وہ اپنے اوپر ہونے والے اس ظلم کی داستان کو بیان نہیں کرسکتا اور نہ ہی اسکا دفاع کرسکتا ہے۔