• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کا شیڈول جاری کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق جون 2024ء میں ہونے والا میگا ایونٹ 29 روز جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ کے گروپ میچز یکم جون سے 17 جون تک ہوں گے۔

ٹیموں کو 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم گروپ اے میں ہے، جس میں بھارت، کینیڈا، امریکا اور آئرلینڈ شامل ہے۔

گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمبیبا، عمان اور اسکاٹ لینڈ۔ گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا اور نیوگینا جبکہ گروپ ڈی میں ساؤتھ افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پہلی جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کا اختتام 29 جون کو ہوگا جبکہ ایونٹ کے سیمی فائنل 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلیس میں امریکا سے کھیلے گا جبکہ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان نیویارک میں ہوگا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ 11 جون، آئرلینڈ اور پاکستان کا میچ 16 جون کو ہوگا جبکہ ایونٹ میں سپر 8 راؤنڈ 19 جون سے شروع ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید