گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اشیائے صرف کی خریداری کرتے ہوئے مقررہ ریٹ سے زائد دام ہرگز ا دا نہ کئے جائیں ، ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار ڈی سی او محمد عامر جان اور سٹی پولیس آفیسر محمد و قاص نذیر نے سبزی و فروٹ منڈی کھیالی اور سستارمضان بازار نوشہرہ ورکاں کا وزٹ کرتے ہوئے کیا ، ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او نو شہرہ ورکا ں روحیل صابر، ایس ا یچ او انسپکٹر سمیع اللہ و دیگران بھی موجود تھے ۔