• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن بحالی کے حق میں مظاہرہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن پلیٹ فارم پر اسٹیشن بحالی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، تاجروں ، دوکانداروں ، وکلاء و شہریوں کی کثیر تعداد نے جمعتہ الوداع کی نماز کے بعد اسٹیشن بحالی کیلئے احتجاج کیا ،متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز ، کتبے ، پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ، متاثرین کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ریلوے سٹیشن کی بحالی 20لاکھ شہریوں کے وسیع تر مفادات میں ہے کیونکہ ویگن  کے ذریعہ لاہور کا کرایہ 120سے150روپے تک ہے بذریعہ ٹرین 70 روپے میں یہ مسافر لاہور کے سنٹر میں پہنچ سکتا ہے ۔تاجروں حاجی نذیر جموں والے ، خالد احرار ، شیخ محمد نوید ، شمشاد علی قریشی ، میاں فضل الرحمن ، نصیر الدین ہمایوں ، ماسٹر محمد اکرم ، اعجاز چشتی ، محمد بابر بٹ ، محمد اشفاق ، احسان اللہ شمیم ایڈووکیٹ ، سردار محمد نعیم ایڈووکیٹ ، احسان اللہ بھٹی ایڈووکیٹ ، انسانی حقوق کے راہنما چوہدری خالد جمیل ایڈووکیٹ ، و دیگر معززین و خاص و عام شہریوں نے وفاقی حکومت بالخصوص وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ اندرون شہر واقع تاریخی ریلوے سٹیشن کو  بحال کیا جائے ، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آکر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
تازہ ترین