• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن کا سراغ لگانے کیلئے سرکاری ادارے متحرک

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گیپکو میں ناجائز ذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کی کرپشن سے بھاری اثاثہ جات بنانے والے 120سے زائد افسران اور ملازمین کا سراغ لگانے کیلئے بعض سرکاری اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے، محکمے کی بڑی تعداد کے افسران اورملازمین نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اور حکام بالا کی مبینہ ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کے میٹریل کی خریداری،گریڈ اسٹیشنوں کی توسیع اور تعمیرنو ، بجلی چوری ، ہاؤسنگ ، کالونیوں اور فرنس ملوں کے کنکشنوں ، ملازمین کی بھرتی ، شعبہ پی ایم یو گیپکو ٹاؤن اور گرڈ اسٹیشنوں کی زمینوں کے لین دین اور دیگر مندرجات میں بھاری ٹینڈروں میں مبینہ طور پر بھاری کمیشن اور رشوتیں لیکر سرکاری خزانے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا  ، رابطہ کرنے پر  گیپکو افسران کا کہنا تھا کہ افسران و ملازمین کے آپس میں پھڈے بازی سے کروڑوں کی اوور بلنگ گیپکو ٹاؤن ، میٹریل کی خرید اور دیگر عوامل کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم ایف آئی اے سمیت دیگر کئی اداروں کے اہلکار گاہے بگاہے بعض معاملات میں معلومات لیتے رہتے ہیں۔ 
تازہ ترین