گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں عید کی آمد قریب آنے کی وجہ سے تجارتی مراکز میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے متعدد علاقوں میں خواتین کی خریداری کے سٹال سج گئے ہیں کپڑے اور چوڑیوں کی خریداری بڑھ گئی ہے سیٹلائیٹ ٹاؤن ، پیپلز کالونی میں مارکیٹیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں، تجارتی مراکز میں مارکیٹیں خریداری کے رش کی وجہ سے افطاری کے بعد بھی کھلنا شروع ہوگئیں۔