• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: محکمۂ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی میں سست روی پر تحفظات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹ کے تعمیراتی کام میں سست روی پر محکمۂ بلدیات خیبر پختون خوا کو خط لکھا دیا۔

خط میں محکمۂ ٹرانسپورٹ نے تعمیراتی کام میں سست روی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ نے خط میں محکمۂ بلدیات خیبر پختون خوا کو آگاہ کیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے تحت بننے والے حیات آباد اور ڈبگری ڈپوز پر اب بھی بہت کام باقی ہے، ڈپوز آمدن کے لحاظ سے منصوبے کا اہم ترین حصّہ ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈپوز کی تعمیر سے حکومتی خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا، ڈپوز کا بر وقت تعمیر نہ ہونا منصوبے کے دوسرے مرحلے پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تینوں ڈپوز پر جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

اس حوالے سے مشیرِ نگراں وزیرِ اعلیٰ برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر وزیرِ اعلیٰ نے نوٹس لیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ منصوبے میں غلطی تھی جن کمرشل پلازوں سے آمدن ہونی تھی ان کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ بی آر ٹی ڈپوز پر تعمیراتی کام نامکمل ہے منصوبے سےحکومت کو نقصان ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید