جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ میرا بھائی پرویز خٹک بڑے بڑے دعوے کر رہا ہے۔
نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں لیاقت خٹک نے کہا کہ پرویز خٹک عوامی رابطہ مہم میں بڑے بڑے دعوے کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کہتا ہے کہ اُن کے سوا کسی نے صوبے میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی ہے۔
جے یو آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پرویز خٹک دراصل جس پارٹی کو بھی چھوڑتے ہیں، اُن کے خلاف الزامات لگانا شروع کردیتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ اور وزیر دفاع بنایا اب وہ انہی کے خلاف الزامات کی بھر مار کر رہے ہیں۔