• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی افغان وزیرِ اعظم سے ملاقات

وزیرِ اعظم امارتِ اسلامیہ افغانستان ملا محمد حسن اخوند اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم امارتِ اسلامیہ افغانستان ملا محمد حسن اخوند اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو

افغانستان کے دورے پر گئے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِ اعظم امارتِ اسلامیہ افغانستان ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے افغان وزیرِ اعظم سے کہا کہ ‎بیرونی قبضے کے خلاف امارتِ اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دورۂ افغانستان کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‎دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات، معیشت، تجارت اور باہمی ترقی میں تعاون کی راہیں تلاش کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم امارتِ اسلامیہ افغانستان ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان بھائی چارے اور مثبت تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ‎افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی ہے، ‎‎امارتِ اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

افغان وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند نے یہ بھی کہا کہ ‎مسائل کے حل اور غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کا کردار اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید