• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے اینیمل کی کامیابی کو مایوس کن قرار دے دیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ فلم بینوں کی جانب سے اینیمل کی تعریف کرنا مایوس کن ہے۔ 

کنگنا رناوٹ نے رنبیر کپور کی فلم اینیمل پر تنقید کی ہے تاہم انہوں نے اس موقع پر فلم کا نام نہیں لیا۔ پیر کو اپنے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انکا کہنا تھا کہ فلم بینوں کی جانب سے خواتین پر تشدد، انہیں جنسی جنس سمجھنے اور جوتے چاٹنے پر مجبور کرنے پر مبنی فلم کو سراہنا حوصلہ شکن اور مایوس کن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس پر سخت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے والی فلمیں کرتی ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں اپنے کیریئر میں تبدیلی کا بھی اشارہ دیا۔ انکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے 20 برس فلموں میں لگائے لیکن اب وہ اپنا کیریئر فلم سے کسی اور جانب تبدیل کرسکتی ہیں۔ 

کنگنا نے کہا کہ وہ اکشے کمار، سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ فلمیں کرنے سے انکار کرچکی ہیں، اسکی وجہ یہ نہیں کہ ان لوگوں سے میری کوئی ذاتی رنجش ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انکی فلموں کے خلاف منفی تاثر پھیلانے کے لیے بڑے پیمانے پر رقم خرچ کی جاتی ہے جبکہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے لڑ رہی ہوں لیکن فلم بین خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

یہ کافی مایوس کن ہے بالخصوص ان لوگوں کے لیے جنھوں نے اپنی زندگی خواتین کو بااخیتار بنانے کے لیے وقف کی ہو۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والوں سالوں میں اپنا کیریئر تبدیل کر لوں اور اس جانب لگاؤں جو کہ کچھ بہتر اور کار آمد ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید