• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپسی کی فیورٹ فلم اور اسکول زمانے کے کرش کا نام سامنے آگیا

بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنی فیورٹ فلم اور اسکول دور کے سیلبرٹی کرش بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار نبھانے والی تاپسی پنوں نے ایک انٹرویو میں دلچسپ انکشافات کیے۔

انہوں نے دوان گفتگو اپنی پسندیدہ فلم، پہلی پسندیدہ فلمی شخصیت سمیت کئی سوالات کے حیران کن جوابات دیے۔

اداکارہ جو ڈنکی کی کامیابی سے لطف اندوز ہورہی ہیں نے اس دوران شاہ رخ خان کی اُس فلم کا بھی تذکرہ کیا جو ان کی فیورٹ ہے۔

تاپسی پنوں سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی آل ٹائم فیورٹ فلم کا نام بتائیں؟ سوال سنتے ہی اداکارہ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ چک دے انڈیا، جس میں شاہ رخ خان نے خواتین کی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار نبھایا تھا۔

سیلبرٹی کرشن سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ اسکول اور کالج کے زمانے میں جان ابراہم اور ریتک روشن میرا کرش تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید