• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے شہر نوائیڈا میں کرکٹ کھیلتے ہوئے اچانک ایک شخص دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والا شخص انجینئر تھا جسے پِچ پر اچانک گرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر اس کی موت کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جس میں ڈاکٹروں نے موت ک وجہ دل کا دورہ بتایا۔

رپورٹس کے مطابق وکاس نامی شخص ماضی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکا تھا تاہم وہ صحت مند تھا اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے وہ اکثر کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید