• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 89 میانوالی: بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل مسترد

بانیٔ پی ٹی آئی—فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی—فائل فوٹو

الیکشن ٹریبونل راولپنڈی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی۔

الیکشن ٹریبونل راولپنڈی کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن ٹریبونل راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی نے این اے 89 میانوالی سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں آر او کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے این اے 89 میانوالی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے جو آر او نے مسترد کر دیے تھے۔

الیکشن ٹریبونل راولپنڈی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔

قومی خبریں سے مزید