گذشتہ دنوں اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والے صحافی حمزہ الدحدوح کی بہن خولود وائل اب بھی صدمے سے نڈھال ہیں۔
حمزہ الدحدوح کی غمزدہ بہن کی شدت غم سے نڈھال ویڈیو کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے، اور لوگ ان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خولود وائل نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وہ افسردگی کی حالت میں اپنے بھائی حمزہ کو یاد کرتے ہوئے اس کیلئے دعا کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
خولود وائل کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی غمزدہ ہیں اور اپنے تبصروں کے ذریعے انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کے بیٹے حمزہ الدحدوح گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حمزہ الدحدوح، خان یونس میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے، وہ خان یونس میں ساتھی صحافی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے، کہ اس دوران اسرائیلی فوج نے انہیں نشانہ بنایا۔
31 دسمبر کو حمزہ الدوحدوح نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی کی تھی جس میں وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے خاندان کے افراد کو یاد کرتے نظر آئے، پوسٹ میں انہوں نے شہید ہونے والے افراد کی تصاویر بھی شیئر کی تھی۔
گزشتہ برس 25 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے الجزیرہ چینل کے صحافی وائل الدحدوح کی اہلیہ سمیت ان کے خاندان کے کئی افراد شہید ہوگئے تھے۔
صحافی وائل الدوحدوح کی بیوی اور بیٹی سمیت ان کا بیٹا بھی گھر پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوا تھا۔