تربت میں فائرنگ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 258 کے امیدوار اسلم بلیدی زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کا کہنا ہے کہ تربت شہر میں مین روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسلم بلیدی کو زخمی کردیا۔
اسلم بلیدی این اے 258 سے الیکشن میں امیدوار ہیں، اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر بھی رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی اسلم بلیدی کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی اسلم بلیدی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
اسلم بلیدی این اے 258 سے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرحصہ لے رہے ہیں۔