جنوبی بھارت کے نامور اداکار مہیش بابو کی فلم گونتر کارام کا ایونٹ اکھاڑا بن گیا، مداحوں نے آگے کی نشستیں حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دیں۔
مہیش بابو اس وقت اپنی فلم گونتر کارام کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں گونتر میں وہ ایک ایونٹ میں پہنچے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہیش بابو کے پہنچنے پر ایونٹ میں بھگدڑ مچ گئی، جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ویڈیو میں پولیس اہلکار کو رکاوٹیں عبور کرتے، کرسیاں پھینکتے اور کھمبوں پر چڑھتے مداحوں کو روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایونٹ میں آگے کی نشست حاصل کرنے کی کوشش میں مداح ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جس کے باعث بھگدڑ مچی۔
مذکورہ واقعے پر فلم کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔