• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے متعلق بیان پر قائم ہوں: ایمل ولی خان

ایمل ولی خان—فائل فوٹو
ایمل ولی خان—فائل فوٹو

اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے متعلق بیان پر اب بھی قائم ہوں۔

انہوں نے توہینِ عدالت کیس میں پیشی سے قبل پشاورسے جاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالت کے نوٹس پر آج پیش ہوں گا۔

ایمل ولی آج عدالت میں طلب

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان اور دھمکی آمیز انٹرویو دینے پر انہیں توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے اورانہیں آج عدالت طلب کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے درخواست گزار فضل محمد خان کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایمل ولی اے این پی کے صوبائی صدر ہیں اور انہوں نے بیان کے ذریعے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی ہے لہٰذا وہ توہینِ عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ ملگری وکیلان کون ہیں؟ میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پارٹی کو جوائن نہیں کرنا، ایمل ولی خود عدالت آ کر وضاحت پیش کریں۔

قومی خبریں سے مزید