• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: الیکشن کمیشن کی بلے کے نشان کیخلاف اپیل پر عائد اعتراض دور

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے خلاف اپیل پر عائد اعتراض الیکشن کمیشن نے دور کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اپیل کے ساتھ منسلک دستاویزات پڑھے نہ جانے کا اعتراض عائد کیا۔

الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے کے خلاف دائر اپیل میں اعتراض شدہ دستاویزات درخواست سے حذف کردیں۔

الیکشن کمیشن نے اپیل پر فوری سماعت کیلئے متفرق درخواست بھی تیار کرلی، مرکزی اپیل کو نمبر الاٹ ہوتے ہی جلد سماعت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کردی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اپیل کے ساتھ منسلک دستاویزات پڑھے نہ جانے کا اعتراض عائد کیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ دھندلی دستاویزات دوبارہ جمع کروانے پر اپیل کو نمبر الاٹ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کو انتخابی بلے کا نشان دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید