وزارت تجارت نے یکم جولائی سے شروع ہونے والےنئے مالی سال کے بجٹ کیلئے مختلف حکومتوں اداروں اور نجی شعبے سے 15 فروری تک تجاویز طلب کرلیں، تجاویز کسٹمز ٹیرف ریٹس میں تبدیلیوں سے متعلق مانگی گئی ہیں۔
وزارت تجارت نے وفاقی بجٹ 25-2024ء کی تجاویز کیلئے مختلف حکومتوں اداروں، ایسوسی ایشنز اور چمبرز کو مراسلہ لکھ دیا۔
وزارت تجارت نے مراسلے میں آئندہ ماہ 15 فروری تک کسٹمز ٹیرف ریٹس میں تبدیلیوں سے متعلق تجاویز مانگی ہیں۔
وزارت تجارت نے ایف بی آر، وزارت صنعت و پیداوار، نیشنل ٹیرف کمیشن، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سےتجاویز مانگی ہیں۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی، حیدر آباد، لاہور، کوئٹہ، خیبر پختونخوا، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر چیمبرز سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔
اسی طرح وزارت تجارت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے پاکستان بزنس کونسل، امریکن بزنس کونسل آف پاکستان، پاکستان اسمال چمبرز آف کامرس اینڈ کاٹیج انڈسٹری، آئی کیپ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، پاکستان کیمیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان فارماسوٹیکل مینوفکچررز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سے بھی تجاویز طلب کی ہیں۔