چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کو ناکام کھلاڑی کہہ دیا۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ناکام کھلاڑی پاکستان سے چوری کرنے والوں کا احتساب کرنے میں بھی ناکام ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ناکام کھلاڑی نے عوام کو تبدیلی کے سہانے سپنے دکھائے، بانی پی ٹی آئی قومی خزانے کا بیڑا غرق کرکے جیل چلے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے باریاں بانٹ کر قومی خزانے کو غرق کر دیا۔