• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کے گیت ''لٹھے دی چادر" کے ریلیز کی تیاریاں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا اور یوکرینی گلوکارہ و اداکارہ کمالی کا نیا پنجابی ریمکس گانا ''لٹھے دی چادر" ریلیز کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

نامور اسٹار گلوکار ساحر بگا اور سابقہ مس ورلڈ و معروف گلوکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی گانا "لٹھے دی چادر" (ریمکس) ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

نعمان حیدر کی پروڈکشن میں بننے والے گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔ اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم کی جبکہ میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے۔

معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اس قبل بھی اپنا سولو گانا پریٹی گرل ریلیز کر چکی ہیں، جس کو میوزک کی دنیا میں بےحد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ انکے نئے پنجابی گانے کو لاہور میں عکسبند کیا گیا جس کو صہیب رائے نے ڈائریکٹ کیا۔

راک اسٹار گلوکار ساحر علی بگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے گانوں کی طرح یہ پنجابی ثقافت کا ہردلعزیز گانا "لٹھے دی چادر" ایک یادگار گیت ثابت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں یوکرینی گلوکارہ کمالیہ نے بھی ساتھ پرفارم کیا ہے۔ 

ساحر کا کہنا تھا کہ اس گانے کی پروڈکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی، میوزک کے دلدادہ افراد کو اچھی موسیقی کے ساتھ اپنا کلچر بھی دیکھنے کو ملے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید