• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ واپس کردیے


گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ واپس لینے کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔

پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سے درخواستیں ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کروائی گئیں۔ جن میں کہا گیا کہ آزاد امیدوار کا نشان الاٹ کیا جائے۔

ریٹرننگ افسران نے پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواست پر آزاد نشان الاٹ کر دیے۔

قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 79 سے پی ٹی آئی امیدوار رانا ساجد شوکت کو وکٹ انتخابی نشان مل گیا۔

پی ٹی آئی امیدوار ارقم خان کو ریکٹ انتخابی نشان مل گیا۔ این اے 66 سے پی ٹی آئی امیدوار احمد چٹھہ کو پیالہ انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، جبکہ  پی ٹی آئی کے ایک اور امیدوار سہیل ظفر چیمہ نے بھی پیالہ انتخابی نشان لے لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو رولر کوسٹر انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ، جبکہ پی ٹی امیدوار بلال ناصر چیمہ کو انتخابی نشان اسٹیبلائزر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی  ایک اور پی ٹی آئی امیدوار آصف کو انتخابی نشان میز دے دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید