• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 1900 پروازیں منسوخ، 7600 تاخیر کا شکار

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کی شمال وسطی ریاستوں میں برف باری اور طوفانی ہواؤں کی صورتِ حال کے باعث 1900 پروازیں منسوخ، جبکہ 7600 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست مشی گن میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

ریاست اوریگون اور ریاست وسکونسن میں 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

کئی ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے

امریکا میں شدید برف باری، طوفانی بارشوں اور سخت سردی کے باعث کئی ریاستوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا۔

امریکا کی وسطی مغربی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال دیکھنے میں آرہی ہے۔

برف باری اور بارشوں کے سبب امریکا کے کئی شہروں میں ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں۔

نیو یارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید