• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ کا دورہ قاہرہ، ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

قاہرہ میں مصری ہم منصب سامع شکری سے ملاقات میں وانگ ای کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دینا چاہیے، ایسی فلسطینی ریاست جو 1967 کی سرحدوں اور مشرقی بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ قائم ہو۔

ملاقات میں مصری اور چینی وزرائے خارجہ نے خطے میں تنازع کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور غزہ میں بمباری فوری رُکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کے فوری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ مصری صدر السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید