• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ پی ایس او کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے کم ہو گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔

نندی پور پاور اور گڈو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا، پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔

پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کے لیے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضا مند ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کے لیے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید