• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، اسلامی تنظیم حزب التحریر پر پابندی لگانے کا عمل شروع

لندن (اے ایف پی) برطانیہ کے وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے گزشتہ روز کہا کہ انہوں نے اسلامی سیاسی تنظیم حزب التحریر پر پابندی لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم یہودی مخالف ہے اور دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے۔اس گروپ پر پہلے ہی بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، پاکستان اور کئی وسطی ایشیائی اور عرب ممالک میں پابندی عائد ہے۔جیمز کلیورلی نے کہا کہ حزب التحریر ایک یہود مخالف تنظیم ہے ،جو فعال طور پر دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،جس میں 7 اکتوبر کو اسرائیل پرحملوں کو سراہنااور جشن منانا شامل ہے۔اگرجیمز کلیورلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیے گئے مسودہ آرڈر پر اراکین پارلیمنٹ متفق ہو جاتے ہیں، تو یہ پابندی 19 جنوری کو نافذ ہو جائے گی، جس سے اس گروہ کی حمایت کرنا جرم بن جائے گا، جس کی سزا 14 سال تک قید ہو سکتی ہے۔یہ اثاثوں کو ضبط کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید