تل ابیب ( آن لائن ) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد یمن میں حوثی باغیوں کی قیادت صنعا سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہوگئی عرب ٹی وی کے مطابق باغیوں کے سرکردہ رہنماؤں نے باہمی رابطے عارضی طور پر بند کردیے ہیں۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ ممکنہ اسرائیلی جوابی حملے کے خطرے کے پیش نظر حوثی باغیوں نے احتیاطی تدابیر اپنائیں ہیں۔ حوثی باغیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغا تھا، حملے میں کم از کم 15 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے۔