• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، دوسری سالانہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس 29 جنوری کو ہوگی

ریاض(شاہدنعیم)دوسری سالانہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس 29سے 30جنوری 2025کو ریاض میں منعقد ہوگی۔ جس میں40ممالک کے لیبر وزراء، کاروباری ایگزیکٹوز، بین الاقوامی ماہرین اور 50سے زیادہ ممالک کے سرکاری شعبے کے رہنما سمیت 5000سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں مباحثوں کے ذریعے عالمی لیبر مارکیٹ کے چیلنجز پر توجہ دی جائیگی جس سے افرادی قوت کی ترقی میں سعودی عرب کی قیادت مزید مستحکم ہوگی، سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کی رپورٹ میں ان حکومتی اقدامات کو واضح کیا گیا ہے جو تعلیمی قابلیت اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان خلا پُر کرنے میں معاون ہیں۔سعودی عرب عالمی سطح پر لیبر مارکیٹ کے چیلنجز، افرادی قوت کی تربیت اور مہارت میں ترقی کے شعبوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید