پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان اور فرانس کے تعلقات مضبوط ہونے پاکستان اور یورپ کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا - سردار ظہور اقبال کی جنگ سے گفتگو چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم فرانس کے پلیٹ فارم سے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے اسلام آباد میں فرانسیسی سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے حوالے سے جاندار بات چیت ہوئی۔