پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس کی عدالت نے چار ماہ مسلسل سماعت کے بعد خاوند کی ایما پر اس کے دوستوں کی جانب سے خاتون کیساتھ اجتماعی زیاتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق شوہر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔ پراسکیوٹرذرائع کے مطابق فرانسیسی عدالت نے منشیات اور زیادتی کیس میں سابق شوہر سمیت 51ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ کیونکہ سماعت میں ثابت ہوا زیادتی کی شکار خاتون کا شوہر کئی سال تک اسے نشہ آور اشیاء دے کر دیگر ملزمان کے سامنے پیش کرتا رہا۔ ملزم ڈومینیک نے مقدمے کی سماعت کے دوران الزامات کا اعتراف کیا۔