• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ نیگیٹو فہرست پر نظرثانی بہت سی اشیاء کو نکال دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے اشیاء کی نیگیٹو فہرست پر نظرثانی کرتے ہوئے فہرست سے بہت سی اشیاء کو نکال دیا ہے ۔ اس اقدام سے برآمدی شعبے کی پانچ بڑی صنعتوں اور مینوفیکچررز کی۔جانب سے استعمال ہونیوالے خام مال اورصنعتی ان پٹ پر ان پٹ ٹیکس میں ایڈجسمنٹ میں مدد ملے گی ،سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ، آلات جراحی، قالین بافی ، لیدر اور کھیلوں کے سامان کے پانچ بڑے برآمدی شعبے کی نیگیٹو فہرست کے 714 آئٹم کو فہرست سے نکال دیا ہے جن پر ان پٹ ٹیکس کی اجازت نہیں تھی، اب برآمدی۔شعبے میں ٹیوب ، گلاس ، پائپ کے خام مال۔کی خریداری اور لیدر اور سپورٹس کے شعبے میں خیموں ، کینوس کو ان پٹ ٹیکس کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید