دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا ومبلڈن ٹینس میں سفر ختم ہوگیا، اُنہیں عالمی نمبر17 سیم کیوری نے غیر متوقع طور پر شکست دے دی۔
لندن میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ اور سیم کیوری آمنے سامنے تھے، ابتدائی دو سیٹ سیم کیوری کے نام رہے، تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے فتح سمیٹی۔
مگر چوتھے سیٹ میں سیم کیوری نے دوبارہ کھیل پر کنٹرول حاصل کیا اور ایک بار پھر ٹائی بریکر پر کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن کو ایونٹ سے باہر کردیا۔
پچھلے سال فرنچ اوپن کے فائنل کے بعد یہ جوکووچ کی کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔