لاہور کے جنرل اسپتال میں خاتون کے ہاں 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 بیٹیوں کو جنم دینے والی خاتون کی عمر 30 سال ہے۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی 4 میں 3 بیٹیاں بالکل صحت مند ہیں جبکہ ایک بچی کا وزن کم ہے۔ کمزوی کے باعث اُسے نرسری میں رکھا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 بیٹیوں کا وزن 2 اعشاریہ 2 کلو، تیسری کا 2 کلو جبکہ چوتھی کا وزن 1 ا عشاریہ 4 کلو ہے۔