• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ شہر کی شکایات کافی حد تک حل کردیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ شہر کی شکایات کافی حد تک حل کردی ہیں۔

میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں پی پی ورکرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر سہیل انور سیال، جمیل سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ساتھ ہے تو ہم کامیاب ہیں، ہماری بڑی ذمے داری بینظیر بھٹو کے شہر کو سنبھالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں لاڑکانہ شہر کی شکایات کافی حد تک حل کر دی ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو ہم 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا دس نکاتی منشور پیش کیا ہے، مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں، مزدور کارڈ، یوتھ کارڈ اور کسان کارڈ متعارف کرائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے منشور سے غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے، ہم ہر ضلع کے چیئرمین کے ساتھ کھلی کچہری رکھیں گے۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لیے گھر بنا کر دیے، ہم ضلع کے وسائل آپ کی خواہشات کے مطابق لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ گھروں کا سیلاب متاثرین سے وعدہ کیا تھا،اب وہ پورا کررہا ہوں، میں نے لاڑکانہ کے عوام کے لئے دل کے مفت علاج کی سہولت مہیا کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےحلقے میانوالی میں بھی دل کا علاج مفت نہیں کیا جاتا، میں پیپلز بس سروس سے بھی خوش ہوں، اسے مزید وسیع کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاقی حکومت کا منشور بنا لیا ہے، صوبائی اور آپ کے اپنے علاقے کا منشور آپ قیادت کے ساتھ مل کر بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید