تربت(نامہ نگار ) نامعلوم افراد نے اوورسیز کالونی تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کی رہائش گاہ پر دستی بم پھینکا جو گھر کے احاطے میں گر کر پھٹ گیا اس سے میر اصغر رند کا بھائی شہباز زخمی ہو گیا۔ یاد رہے اس سے چھ جنوری کو قومی عیسیٰ پارک میں فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوئے تھے ۔