• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین میں مسلسل دوسرے سال بھی آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک دور میں دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہونے کا اعزاز چین سے گزشتہ سال بھارت نے چھین لیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت چین کی آبادی 1.409 ارب ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 20 لاکھ سے زائد کم ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی آبادی 1.425 ارب ہے۔

چینی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت شرحِ پیدائش کم ترین سطح پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں 1980 سے 2015 تک ایک متنازع پالیسی نافذ رہی جس کے تحت شادی شدہ جوڑوں کو ایک بچے کی اجازت تھی تاہم 2021ء میں چین نے جوڑوں کو تین بچوں تک پیدائش کی اجازت دے دی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ان تبدیلیوں کا خاص اثر دیکھنے میں نہیں آیا، معاشی حالات اور خواتین کے لیے کیریئرز کو اسی کی وجہ بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید