امریکا نے پاکستان، عراق اور شام میں ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ایران نے تین ہمسائیہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ایران خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور دوسری طرف یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
علاوہ ازیں ایران نے عراق اور شام میں اسرائیلی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز اور داعش کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے تھے۔