• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا، اب ہمارے راستے جُدا ہیں، راحت فتح علی


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، ہمارے راستے جُدا ہیں۔ اب میری بیگم انتظامی امور کی سربراہ ہوں گی، نئے سال میں میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔

استاد راحت فتح علی خان نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، اب ہمارے راستے جُدا ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے کسی بھی شوز کے حوالے سے میری نئی مینجمنٹ سے رابطہ کریں، اب میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اب میری مینجمنٹ این آر کے ہوگی، جس کی سربراہ میری بیگم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بات کی وضاحت کردوں کہ مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی۔ میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی کےلیے نغمہ گاؤں گا۔ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید