• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کشتی ڈوبنے سے پکنک پر جانے والے اسکول کے 14بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے میں 14 بچے اور دو اساتذہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 11 لاپتا بچوں کی تلاش جاری ہے۔ تاہم بعض دیگر بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں27 افراد سوار تھے جبکہ اس میں بیٹھنے کی گنجائش صرف 16 افراد کی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کے مضافات میں موجود ہارنی جھیل میں پیش آیا۔ جہاں گجرات کے شہر پانی گیٹ میں واقع اسکول کے بچے پکنک منانے ہارنی جھیل آئے تھے۔ 

واقع کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندرا پٹیل جائے حادثے پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید